ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ترکی میں ایک فرانسیسی شہری گرفتار

ترکی میں ایک فرانسیسی شہری گرفتار

Thu, 03 Aug 2017 18:43:35    S.O. News Service

انقرہ،3اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوب مشرقی ترکی میں ایک فرانسیسی شہری کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترک سرکاری میڈیا کے مطابق یہ شخص، جو صحافی ہے، عراقی سرحد سے ترکی میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ترک حکام کے مطابق اس شخص کے قبضے سے کچھ تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ کرد عسکریت پسندوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ترک حکام کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد اس ترک شہری کو دہشت گرد تنظیم کی معاونت کے الزام میں باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اربیل میں بطور صحافی کام کرنے کے بعد یہ شخص کچھ روز استنبول میں چھٹیاں گزار کر دوبارہ فرانس پہنچنا چاہتا تھا۔
 


Share: